تائیوان

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 2022کے لئے 10 ملکی اور دس بین الاقوامی معاشی خبروں کا اجرا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چائنا میڈیا گروپ نے دو ہزار بائیس کے لئے دس ملکی اور دس بین الاقوامی معاشی خبروں کا اجرا کیا ہے۔ 10 ملکی معاشی خبروں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی بیسویں قومی کانگریس کا انعقاد، چین جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ گیر تعمیر کے نئے سفر پر گامزن شا مل ہیں۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس کے علا وہ رواں سال چین کا جی ڈی پی ایک ہزار بیس کھرب یوان سے تجاوز کر جائیگا، بیجنگ ونٹر اولمپیکس کے عالمی ناظرین کی تعداد کا تاریخی ریکارڈ، چین کی زرعی پیداوار کا حجم مسلسل آٹھ سال سے چھ اعشاریہ پانچ کھرب کلوگرام سے تجاوز کر گیا،چین میں کوئلے کی پیداوار کا تاریخی ریکارڈ، خام تیل کی پیداوار بیس کروڑ ٹن سے تجاوز ہونے کی توقع،چین کی بیرونی تجارت میں مستحکم اضافہ دیکھا گیا، چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل، خودساختہ طیارے سی نائن ون نائن کو استعمال میں لایا گیا،بائی حہ تھان ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی بجلی کی پیداوار کا آغاز دنیا میں صاف توانائی کی سب سے بڑی راہداری کی تعمیر مکمل،ایک ارب چھتیس کروڑ آبادی پر محیط چین کے قومی طبی انشورنس پیلٹ فارم کی تعمیر مکمل اور چین میں دنیا کے سب سے بڑے موبائل براڈبینڈ اور فائبر نیٹ ورک کی تعمیر مکمل ہو گئی بارے خبر یں شا مل ہیں۔

دس بین الاقوامی معاشی خبروں میں روس اور یوکرین کا تصادم ، توانائی اور اناج کی عالمی منڈی متاثر،آر ای سی پی کو عمل میں لایا گیا، دنیا کے سب سے بڑا فری ٹریڈ زون کا آغاز، چین عرب ممالک کی پہلی سربراہی کانفرنس کا انعقاد،انڈونیشیا میں جکارتا بانڈونگ ہائی سپیڈ ریل وے کا کامیاب آزمائشی سفر،دنیا کے کئی ممالک میں شدید افراط زر، عالمی معاشی زوال پزیری کا خطرہ بڑھتا رہا،امریکی مرکزی بنک میں شرح سود میں تیز اضافے سے عالمی مالیاتی منڈیاں افراتفری کی شکار،امریکہ کی جانب سے یو ایس انفلیشن ری ڈیکشن ایکٹ اور چیپس اور سائنس ایکٹ کے اجرا سے عالمی سرمایہ کاری، تجارت اور سپلائی چین کو شدید نقصان پہنچا ہے، عالمی آبادی آٹھ ارب سے تجاوز کر گئی ،قطر فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد، بنیادی تنصیبات کی تعمیر سے اصراف کو فروغ ملا اور برطانوی وزیر اعظم کی مسلسل تبدیلی، برطانیہ کا معاشی منظرنامہ غیریقینی کا شکار شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں