چائنا میڈیا گروپ

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے دو ہزار بائیس کی دیہی ترقی سے متعلق دس اہم خبروں کا اجرا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چائنا میڈیا گرو پ نے 2022کے لئے دیہات کی ترقی کے حوالے دس اہم خبریں جاری کی ہیں۔ان میں شامل ہیںچین کی مرکزی زرعی امور کی کانفرنس کا انعقاد، شی جن پھنگ نے چین کے زرعی امور اور دیہات کی ترقی پر زور دیا،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں چین کی جدید زراعت کی ترقی پر روشنی ڈالی گئ۔اس کے علا وہ چین نے اناج کی اچھی فصل حاصل کی، چودہویں پنچ سالہ منصوبے میں زراعت اوردیہات کی جدت کاری کی منصوبہ بندی کا اجراِدوہزار بائیس کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پہلی دوستاویزات کا اجرا، مسلسل انیس سالوں سے زراعت، دیہات اور کسانوں کے معاملات پر زور،

دیہات کی ترقی کے پانچ سالہ اہداف کی تکمیل ,چین میں بڑے پیمانے پر سویابین اور مکئی کی کمپاو نڈ پلانٹنگ کا فروغ،چین میں چالیس سالوں سے زمینوں کے تیسرے قومی سروے کا آغاز شا مل ہیں، اس کے ساتھ چینی چائے اور چار روایتی زرعی نظاموں کو عالمی غیرمادی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست، چین کی جانب سے زرعی ورثوں اور غیرمادی ثقافتی ورثوں کی تعداد دنیا میں سرفہرست اورچین میں نئے بیجوں کی تیاری میں کامیابی، بیجوں کی صنعت کی ترقی میں اہم پیش رفت بھی شامل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں