آغا سراج درانی

آمدن سے زائد اثاثے، آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (نمائندہ خصوصی ) احتساب عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ کرا چی کی احتساب عدالت میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آغا سراج کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔

ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے اعلان پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اسمبلیاں 5 سال کے لیے ہوتی ہیں ان کو توڑنے کے لیے وجوہات چاہیے ہوتی ہیں، جو ممبران اسمبلی توڑنے کی قرارداد لاتے ہیں سپیکر ان کو چیمبر میں طلب کرتا ہے، ممبران کو اسمبلی توڑنے کی وجوہات سپیکر سامنے بیٹھ کر لکھنا ہوتی ہیں، اس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ آغا سراج درانی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں