فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ آئیں اور اپنے مطالبات پیش کریں ، فیصل کریم کنڈی

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت میں آنے کے بعد لاہور کا پہلا دورہ ہے ، موجودہ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں موجود متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگر ام کے کارڈر سے سہولیات فراہم کریں ، متاثرین میں فی خاندان کو 25ہزار فراہم کررہے ہیں، 98فیصد افراد کو رقم مہیا کردی گئی ہے ، پنجاب میں 8.5ارب روپے تقسیم کرنا تھے ، جو تقریباً7ہزار 516خاندان روہ گئے ہیں، باقی خاندان کو مہیا کردیا گیا ہے ،

جمعرات کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پورے پاکستان میں 2.8بنیفیشریز متاثر ہوئے تھے ، ان بنیفیشریز کو 76ارب روپے مہیا کرنے تھے ، جو پرسنٹیج رہ گئی ہیں اس میں بعض افراد نے اپنے موبائل سمز تبدیل کردی ہیں، کچھ افراد نے نقل مکانی کی ، کچھ خواین کی وفات کی صورت میں رجسٹریشن نہیں ہوئیں ، مرحومہ خواتین کی بیٹیوں کو وہ سہولیات مل سکتی ہیں، ابھی بھی ہماری ٹیم ان بنیفیشریز کو ڈھونڈ نے میں لگی ہوئی ہے ، پنجاب میں 39بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیسر موجود ہیں، کچھ تحصیلوں میں نئے افراد موجود نہیں ہیں ، ان تحصیلوں میں نئے فاتر کھولے جائیں گے ، پچھلے دنوں بے نظیر انکم سپورٹ نے خواجہ کمیونٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اقدام اٹھایا ، تمام خواجہ سراوں کو نادراآفس میں اپنے شناختی کارڈ بنانے کی تائید کی ہے ، شناختی کارڈ کے ذریعے لوکل تحصیل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں رجسٹر کریں گے ،

اور بنیفیشری بتائیں گے سندھ میں بعض علاقوں میں اب بھی سیلاب کا پانی کھڑا ہے ، سیلاب متاثرین اب بھی ریلیف کے منتظر ہیں، عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے 115ارب اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا تھا ، سیلاب متاثرین آج بھی عمران خان کے 15ارب فنڈ کے منتظر ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ آئیں اور اپنے مطالبات پیش کریں ، جمہوریت بہترین انتقام ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عوامی ریلیف پروگرام ہے ، اس پروگر ام کے تحت متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں