عاطف اسلم

عاطف اسلم نے فوٹوگرافر بننے کی خواہش ظاہر کردی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان میوزک انڈسٹری کے ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم نے فوٹوگرافر بننے کی خواہش کا اظہار کرکے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر پکٹروایزہ نامی پیچ نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کی جو عاطف اسلم کے کانسرٹ سے ہے۔انسٹا اسٹوری میں عاطف اسلم کو مداحوں کے ساتھ گھلتے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پکٹروایزہ پیشے سے ایک فوٹو گرافر ہیں اور اس کانسرٹ کے دوران وہ تصویریں بنا رہیں تھی کہ اچانک عاطف اسلم گانا رْوک کر خود فوٹو گرافر بنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔

عاطف اسلم کہتے ہیں کہ لاؤ کیمرہ مجھے دو، میں سب کی پکچر لیتا ہوں۔ فوٹو گرافر گلوکار کے اسرار پر انہیں کیمرہ دیتی ہیں، پھر عاطف اسلم سب کی پکچر کھینج کر کیمرہ واپس کر دیتے ہیں۔اگلی انسٹا اسٹوری کے مطابق پکٹروایزہ کی خوشی کی انتہائی نہ رہی ان کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کی لی گئی تصویر دھندلی (blur) ہے تو کیا ہوا لیکن اسے فریم کروانا تو بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں