وزیراعظم شہبازشریف کی نریندر مودی سے والدہ کی وفات پر تعزیت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ۔

شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم بھارت نریندرمودی کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں