وزیرقانون

عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں ،وزیرقانون

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں ،الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی دانستہ الیکشن کمشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی وجہ الیکشن نہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے ،عدالتوں میں قانونی موقف پیش ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ 2020 میں بلدیاتی الیکشن ہونے تھے جو آج تماشہ کر رہے ہیں کیوں نہیں کروائے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں