رانا ثنا اللہ

اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، ن لیگ نے ممبران اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی

لاہور(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے تمام ممبران اسمبلی کو لاہور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،ممبران اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں کسی وقت بھی ایسی صورت بن سکتی ہے کہ تمام ممبران اسمبلی کی ضرورت پڑے،

انہوں نے تمام ممبران اسمبلی کے تحفظات سن کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کو دیکھتے ہوئے بڑے فیصلے کر رہی ہے، نوازشریف کی قیادت میں شہباز شریف ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں، ن لیگ کے اندر تحفظات ہوتے ہیں لیکن گروپنگ کسی قسم کی نہیں، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن قدم نہیں اٹھاتے، بس بڑھکیں مارتے ہیں، اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، وقت پر الیکشن ہوں گے، ہمیں اپنے اپنے حلقوں میں مزید متحرک ہونا ہے، پی ٹی آئی حکومت خزانہ خالی اور انتہائی برے حالات کر کے گئی، اب ملک کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں