چیئرمین تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف کی اراکین کو خیبرپختونخواہ میں 7جنوری سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی ناکامیوں نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دی ہیں تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اراکین قومی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی نے نامعلوم فون کالز پر پارٹی چھوڑنے کی دھمکی سے چیئرمین تحریک انصاف کو آگاہ کیا، اس موقع پر عمران خان نے اراکین کو خیبرپختونخواہ میں 7 جنوری سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت کر دی جس کے تحت روزانہ 3مختلف حلقوں میں احتجاج، ریلیاں اور جلسے منعقد کیے جائیں،

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں دہشت گردی میں اضافہ انتہائی افسوس ناک ہے ہماری ساڑھے 3سال کی محنت پر امپورٹڈحکومت نے پانی پھیر دیا، ملکی معیشت دن بدن خطرناک تباہی کی طرف جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے فوری عام انتخابات کا اعلان کیا جائے، نالائق اور نااہل حکومت کی ناکامیوں نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے ہر پاکستانی باہر نکلے اور احتجاج کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں