چیئرمین تحریک انصاف

پنجاب اسمبلی عدم اعتماد ووٹنگ معاملہ، عمران خان نے نئی حکمت عملی بنا لی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر کپتان نے نئی حکمت عملی بنا لی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو ہمارے ارکان استعفے دے کر پنجاب اسمبلی سے باہر آجائیں گے،

پارٹی 11جنوری سے پہلے وزیر اعلی کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کو یقینی بنائے، پارٹی ارکان اسمبلی مزید اسمبلی میں نہیں رہنا چاہتے،سابق وزیراعظمنے کہا کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی تو پھر ہمارے ایم پی ایز مستعفی ہوجائیں گے، پارٹی اعتماد کے ووٹ کے عمل کو تیزی سے مکمل کرے،

پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ارکان اسمبلی سے رابطوں کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ گزشتہ روز اعتماد کے ووٹ میں ساتھ دینے کا اعلان کر چکے ہیں، مزید 2آزاد ارکان اسمبلی سے حمایت کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں