وزیر اعظم

چینی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، دوست ممالک تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ،وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، باقی دوست ممالک سے بھی تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، نون کے دور میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کو آپریشنل کرنے کے ضروری اقدامات کو جلد مکمل کریں گے،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ کمپنی ہزارہ کے عوام کے لئے ہے اور آپ اس کے مالک ہیں، جب میں مئی میں ہزارہ آیا تھا تو اس کا مطالبہ کیا گیا تھا جو کہ سردار یوسف، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور امیر مقام نے کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ سمیت پورے پاکستان میں شروع کئے گئے اربوں روپوں کے سوئی گیس کے منصوبوںکو مکمل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ گیس کی فراوانی کرکے ہم پائپ کے ذریعے عوام تک گیس پہنچائیں گے۔

ان منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے مختص فنڈز کو استعمال کیا جائے گا۔ میاں محمد نواز شریف پاکستان اور ہزارہ کے معمار ہیں۔ 2017 میں میاں محمد نواز شریف نے پاکستان میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ 2013 میں انہوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مربوط منصوبہ بنایا پاکستان مسلم لیگ نون کے دور میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حیسک کو آپریشنل کرنے کے و ضروری اقدامات کو جلد مکمل کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں زبان تراشی اور گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں کیا۔ عمران خان کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں تھی عمران خان نے اپنے دور حکومت میں عوام کو کچھ نہیں دیا۔ عمران خان سے بڑا محسن کش پیدا نہیں ہوا۔ عمران خان نے پاک فوج کی ملک کی ترقی کے لئے کاوشیں ضائع کیں۔ عمران خان عوامی ترقی کے لئے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔ دوست ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا عمران خان نے اپنے دور میں دیرینہ دوست ممالک کو نقصان پہنچایا۔

عمران خان نے سی پیک کو نقصان پہنچا کر چین کو ناراض کیا۔ عمران خان نے سی پیک کا صرف جنازہ نہیں نکالا بلکہ چینی کمپنیوں پر الزامات بھی لگائے، انہوں نے کہا کہ دنیا کا نظام ہے معاشرے میں یہ اقدار ہے کہ ایک دوسرے کے کام کریں دنیا میں یہی اقدار ہے کہ کوئی احسان کرے تو اس کا شکریہ ادا کرے۔ برادر ممالک نے پچھتر سالوں میں ہمارا ساتھ دیا چاہے جنگ ہو یا امن زلزلہ ہو یا سیلاب ہمیشہ پاکستان کا ہاتھ پکڑا۔ دوست ممالک نے پچھتر سال میں اربوں ڈالر کے قرضے بغیر شرائط دیئے۔ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، چین معاشی اور فوجی طاقتہے، ہم باقی دوست ممالک سے بھی تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں