ہمارا کام پرفارم کرنا اور توجہ حاصل کرنا ہے، ٹیم میں نام آنا قسمت کی بات ہے،عابد علی

لاہور(گلف آن لائن)ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ میں نے تین سنچریاں اسکور کی ہیں، فٹنس کا مسئلہ نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ صحتیاب ہو کر کرکٹ کھیل رہا ہوں، اپنی پرفارمنس سے فٹنس بھی ثابت کی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام بھی جلد اسکواڈ میں آئیگا، ہمارا کام پرفارم کرنا اورتوجہ حاصل کرنا ہے، نام آنا قسمت کی بات ہے۔

عابد علی نے کہا کہ میں نیتین سنچریاں اسکورکی ہیں، فٹنس کا مسئلہ نہیں، سسٹم کوئی بھی ہو ہمیں اس کے مطابق کھیلنا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس بہتربنانے کی طرف دھیان دینا چاہیے۔عابد علی نے کہا کہ ہماری ون ڈے ٹیم اچھی ہے، پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز جیتیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں