چوہدری سرور

اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، پرویز الٰہی اور وزراء عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے، چوہدری سرور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے نمبرز پورے نہیں، اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزرا بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ سیاست میں رہنے یا نہ رہنے پر مشاورت ہورہی ہے، پنجاب میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں میڈیا میں دیکھیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے نمبرز پورے نہیں، اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پرویز الٰہی خود بھی اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے بلکہ وزیراعلی رہنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ضرورت کے مطابق فنڈز دینے کا فیصلہ کیا تھا، عمران خان سے میری انڈراسٹینڈنگ ٹھیک نہیں ہوسکی تھی، ایک ہفتے تعلقات ٹھیک دوسرے ہفتے خراب ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سرور فانڈیشن کے حوالے سے عمران خان کو جھوٹ بتایا جاتا تھا، پی ٹی آئی کو کہتا ہوں اپنی فوج کو متنازع نہ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں