خرم شیر زمان

ایم کیوایم یاد رکھے یہ دور 1992 کا نہیں جہاں بدمعاشی کی روش برقرار رہے، پی ٹی آئی رہنماءخرم شیر زمان

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کی بلدیاتی الیکشن سے متعلق دی گئی دھمکیاں گیدڑ بھپکیاں ہیں،ایم کیوایم یاد رکھے یہ دور 1992 کا نہیں جہاں بدمعاشی کی روش برقرار رہے، کراچی کے لوگ نہیں بھولے جب یہ جماعت گھر کا سامان بیچنے اور اسلحہ خریدنے کا درس دیا کرتی تھی،

ایم کیو ایم نے کے ایم سی میں ایسی کرپشن مچائی کہ ادارہ آج تک خود کفیل نہیں ہوسکا، حلقہ بندیوں کا بہانے کے پیچھے اصل مسئلہ حصہ بندیوں کا واضح ہے، عوام کو یاد ہے سابق ڈی جی پارکس وسیم اختر کے مشیر 10ارب کی کرپشن ملوث نکلے تھے، یہ چاہتے ہیں ایک مرتبہ پھر اختیارات کا رونا روئیں اور ہاتھ کی صفائی بھی کریں، اس شہر کی دو نسلوں کو ایم کیوایم نے برباد کیا تیسری نسل برباد نہیں ہونے دیں گے،کراچی والوں کیلئے آج کا دن مبارک ہے، شہریوں کو مبارک ہو، الیکشن سے بھاگنے والوں کے تمام راستے بند ہوگئے ایم کیو ایم کی درخواست عدالت سے مسترد ہوگئی، 15جنوری کو کراچی کے عوام اپنے نمائندے کے انتخاب کیلئے گھروں سے نکلیں ،پانی، سڑکیں،امن و امان ،ٹرانسپورٹ سمیت بیشمار مسائل میں شہر ڈوبا ہوا ہے،

15 سالوں سے رائج مسائل کے خاتمے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں، شہری عمران خان کے مئیر کو 15 جنوری بروز اتوار کامیاب کریں،عمران خان کا مئیر کراچی کو مجرموں کے شہر سے نجات میں کردار ادا کرے گا، دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن رکوانے کی درخواست پر ایم کیو ایم کو عدالت سے ایبسلوٹلی ناٹ کا سامنا رہا، عدالتی فیصلہ کراچی کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہے،ایم کیو ایم نے الیکشن سے فرار ہونے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، یہ جس دیوار کو پھلانگ کر بھاگتے ہیں سامنے انہیں عمران خان ملتا ہے، 15 جنوری کو کراچی حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی وکٹری واضح ہے،ایم کیو ایم کا بذریعہ ایڈمنسٹریٹر اپنی آمدنی میں اضافے کا منصوبہ ناکام ہوگیا، کچرا کنڈیوں کے سودے، چائنہ کٹنگ، قبضے ہر خواب چکنا چور ہوگیا، کراچی کا 30 سالوں سے استحصال کرنے والی جماعت کو عوام مسترد کرچکے، کراچی عمران خان کا تھا اور رہے گا، عمران خان کے وڑن پر شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، پی ٹی آئی کراچی کی رونقیں اور خوشحالی کو بحال کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں