پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کا لا ریفارمز کمیشن بنانے کا فیصلہ، وکلا کے تحفظ کا بل ذیلی کمیٹی کے سپرد کیا گیا

لاہور(گلف آن لائن)وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی امور قانون سازی کے اجلاس میں پنجاب حکومت نے لا ریفارمز کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی امور قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا راجہ یاسر ہمایوں، علی افضل ساہی اور خرم شہزاد ورک نے شرکت کی،اجلاس میں وکلا کے پیشہ ورانہ امور میں انجام دہی کے دوران تحفظ کا بل ذیلی کمیٹی کے سپرد کیا گیا، خیرالمدارس پرائمری سکول ملتان کا کنٹرول جامعہ خیرالمدارس کو واپس کرنے کی بھی منظوری دی گئی،

سارہ احمد کی بطور چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو توسیع کی سفارش کی گئی جبکہ گریڈ 20کے افسر احمر کو ملک ایم ڈی پنجاب دانش سکولز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی،قلعہ ستار شاہ سے مریدکے تک سڑک سابق ایم این اے سید منظور حسین بخاری سے موسوم کر دی گئی، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل کو ڈائریکٹر پنجاب بنک نامزد کر دیا گیا، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت سپیشل سیکسوئل آفنسز اینڈ انویسٹی گیشن یونٹس کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا،علاوہ ازیں پرائیویٹ ریزرو رولز میں ترمیم کرتے ہوئے نجی جنگلات والے افراد کو شکار کرانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں