شیخ رشید

توہین مذہب کیس، شیخ رشید اور ان کے بھتیجا شیخ راشد بری ہو گئے

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد توہین مذہب کیس میں بری ہو گئے، اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے توہین مذہب کیس میں شیخ رشید اور شیخ راشد کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے دونوں رہنماﺅں کی بریت کی درخواست منظور کرلی،

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج تھا،

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ایئر پورٹ فتح جنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں