وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کیلئے ایران پرامید

تہران (گلف آن لائن )ایران کے وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عامر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ مذکرات کے بعد تہران اور ریاض میں موجودہ دونوں ممالک کے سفارت خانے دوبارہ کھلیں گے اور اس طرح کے مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان جاری رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے کے حریف ہیں جو خطے میں یمن، شام اور عراق سمیت کئی تنازعات میں پراکسی لڑائی لڑتے رہے ہیں، دونوں ممالک نے 2016 میں سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔انہوں نے گزشتہ ماہ دسمبر میں ایران کا اتحادی ملک شام اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مفاہمت کی بھی امید ظاہر کی۔اپریل 2021 سے عراق نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان متعدد اجلاس منعقد کروائے تھے لیکن حالیہ مہینوں میں مذکرات کا سلسہ رک گیا تھا تاہم اپریل 2022 سے کسی ملاقات کا کھلے عام اعلان نہیں کیا گیا۔

شام کی حامی حکومت کے اخبار نے کہا کہ ایک جانب جہاں شام اور ترکیہ کے درمیان کشیدہ تعلقات میں کمی آرہی ہے تو اسی دوران عامر عبداللہیان 14 جنوری کو دمشق کا بھی دورہ کریں گے۔بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ شام اور ترکیہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ بحال ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مذکرات دونوں ممالک کے درمیان مثبت اثرات مرتب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں