فیصل کریم کنڈی

وفاق کے بعد پنجاب سے عمران خان کا صفایا ہوگیا ہے ،امید ہے خیبر پختون خوا بھی نالائق حکومت سے پا ک ہو گا ، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب سے عمران خان کا صفایا ہوگیا ہے ،امید ہے خیبر پختون خوا بھی نالائق حکومت سے پا ک ہو گا ،عوام نے نیازی لشکر کو حکومتوں سے بھگایا اب انتخابات کے میدان سے بھی بھگائیں گے،کے پی کے عوام ووٹ کے ذریعے عمران خان سخت احتساب کریں گے ،پھر پنجاب اور کے پی کے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے گی۔ ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وفاق کے بعد پنجاب سے عمران خان کا صفایا ہوگیا، امید ہے کہ خیبرپختونخوا بھی نالائق حکومت سے پاک ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب گذشتہ چار سال سے گوگی لوٹ مار کا میدان بنا ہوا تھا جبکہ کے پی کے وسائل گذشتہ نو سال سے لوٹے جا رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں مقدس ایوان ہوتے ہیں، ان مقدس ایوانوںکو عمران اینڈ کمپنی کی موجودگی منظور نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ کے پی کی طرح پنجاب میں بھی عوام کے ووٹ چوری کرکے حکومتیں بنائی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جس طرح قومی اسمبلی چھوڑ کر بھاگے تھے اسی طرح اب پنجاب سے بھی بھاگ گئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ممکن ہے اتوار تک کے پی بھی پی ٹی آئی کی حکومت سے پاک ہو جائے۔ انہوںنے کہاکہ عوام نے نیازی لشکر کو حکومتوں سے بھگایا اب انتخابات کے میدان سے بھی بھگائیں گے،کے پی کے عوام ووٹ کے ذریعے عمران خان سخت احتساب کریں گے اور پھر پنجاب اور کے پی کے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ گذشتہ نو سال کے دوران عمران خان نے جو جناتی انداز میں معاشی ترقی کی ہے اس کا حساب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں