اعظم نذیر تارڑ

قومی اسمبلی قائم ودائم ہے ، تحلیل نہیں کی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (گلف آ ن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تار ڑ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی قائم ودائم ہے ، تحلیل نہیں کی جائیگی ۔ پارلیمنٹ ہائوس میں صحافی کی جانب سے سوال کیاگیاکہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے ، کیا قومی اسمبلی بھی توڑ دیجائیگی جس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کیوں قومی اسمبلی توڑی جائیگی ؟ کیا وجہ ہے ؟۔

وزیر قانون نے کہاکہ پنجاب اسمبلی توڑنے کا انہوں نے خود فیصلہ کیا ہے تاہم قومی اسمبلی قائم دائم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں