وانگ ون بین

چین کا عالمی اقتصادی بحالی کے لئےمزید اعتماد فراہم کرنے کا عزم

بیجنگ (گلف آ ن لائن) مورگن اسٹینلے، گولڈ مین ساکس گروپ، ایچ ایس بی سی، بارکلیز بینک، ناٹیکسس اور دیگر کئی بین الاقوامی سرمایہ کاری بینکوں اور مالیاتی اداروں نے 2023 کےلئے چین کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی پیش گوئیوں کو بہتر بنایا ہے. منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے کہا کہ چین کے مشاہدے میں ہے کہ حالیہ دنوں زیادہ سے زیادہ عالمی پیشہ ورانہ اداروں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ چین کی انسداد وبا کی پالیسی کی بہتری عالمی اقتصادی بحالی کے لئے فائدہ مند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ بورگے برینڈا اور عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی کہا ہے کہ دو ہزارتیئیس میں چین کی معیشت مستحکم ترقی کرتی رہےگی اور چین عالمی معاشی ترقی کے لئے مثبت ترین عنصر ہے۔

وانگ ون بین نے کہا کہ چینی حکومت نے بدلتی صورتحال کے مطابق اپنی انسداد وبا کی پالیسی میں ترمیم کرنے میں پہل کی ہے اور انسداد وبا اور ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی کو متوازن کیا ہے۔ چین میں وبا کی روک تھام کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ چین کی معاشی و معاشرتی ترقی کے مزید وسیع امکانات سامنے آئیں گے اور چین عالمی اقتصادی بحالی کے لئے مزید اعتماد اور قوت فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں