شیخ رشید

استعفے قبول کرنا حکومت کے گلے پڑے گا،شیخ رشید احمد

مانچسٹر(گلف آ ن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 35 استعفے قبول کرنا بھی ان کے گلے پڑیگا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگے کھائی پیچھے گڑھا، پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں دفن ہوچکیں۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ عدم اعتماد کی تلوار شہباز شریف پر لٹک رہی ہے، انہیں مارچ اپریل سے پہلے الیکشن کا شیڈول دینا ہوگا، ان کو ووٹ نہیں پڑنے، سڑکوں پر ٹھکائی ہونی ہے، اچھے خاصے پرندے (ن) لیگ سے اڑنے کیلئے تیار ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ بولے امید ہے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ ملک کو الیکشن کی طرف لے جانے میں تاریخی کرداراداکریگی، زمینی حقائق یہ ہیں کہ اگلا الیکشن عمران خان کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں