جمشید اقبال چیمہ

معیشت کی ابتری کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آ ن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ معیشت کی ابتری کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں، اسٹاک ایکسچینج صرف دو روز میںمزید 2 ہزار پوائنٹس گری ،حکومت کے پاس مزید ادائیگیاں کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور ملک مسلسل تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ کیا امپورٹڈ اور نااہل ٹولے کو پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے لئے مسلط کیا گیا ۔عمران خان حکومت میں مہنگائی کی شرح جو 10فیصد سے کم تھی وہ آج 30فیصد کی حد عبور کر چکی ہے ، ہمارے دور 6فیصد کا گروتھ ریٹ آج منفی 2فیصد پر آ چکا ہے لیکن امپورٹڈ ٹولہ اس تباہی کے باوجود ملک کا مزید ستیاناس کرنے پر تلا ہے ۔اب ہم پاکستان کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کرسکتے، ہم انہیں گھسیٹ کر الیکشن کی طرف لے جائیں گے۔عوام کے لئے خوراک کئی گنا مہنگی ہوگئی ہے ، لوگ رجیم چینج آپریشن کے بعد تین سے دو وقت اور اب ایک وقت کی روٹی پر آ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں