بجلی کا بریک ڈاؤن

ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن لا پرواہی کے باعث ہوا، ذرائع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن دراصل لا پرواہی کے باعث ہوا، پاور ہائوسز صبح 7 بجے چلائے تو انجینئر اور متعلقہ حکام نے لاپرواہی برتی جس کے باعث فریکوئنسی آؤٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا۔ذرائع کے مطابق سسٹم میں 9 ہزار میگاواٹ بجلی کو نہیں سنبھالا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن، بجلی کا بحران 2014 سے ابتک 9 ویں بار آیا جس سے پورا پاکستان بجلی سے محروم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق 2 بار تربیلا سے خرابی شروع ہوئی، گڈو اور تھرمل پاور اسٹیشنز سے بھی مسئلہ خراب ہوا،تیل اور گیس بچانے کے لئے متعدد پاور پلانٹس بند تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں