نوازشریف کی رانا ثنااللہ کو ناراض دوستوں کے تحفظات دور کر نے کی ہدایت

لندن(گلف آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے رانا ثنااللہ کو ناراض دوستوں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کر نے کی ہدایت کر دی،نوازشریف نے راناثنااللہ کو ہدایت کی کہ ناراض دوستوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں قائد نون لیگ کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں مخلص دوستوں کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا،

رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کو مریم نواز کے استقبال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کارکنان مریم نواز کا پر تپاک استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں جس پر نوازشریف نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کارکن لاہور ایئر پورٹ پر جمع ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں