اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں رہنماں کے دومیان ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت ہوئی جبکہ پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔