مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات کا تھانہ مکڑوال میانوالی میں دہشت گردحملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تھانہ مکڑوال میانوالی میں دہشت گردحملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا جذبہ اور کارکردگی لائق تحسین ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید اسلحے اور تربیت سے مؤثر فورس بنایا تھا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید ہتھیاروں، ٹیکنالوجی اور تربیت سے مزید مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نیکہا کہ قوم کو اپنی فورسز پر فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف افسران اور جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں