مسعود خان

سر دار مسعود خان کا امریکہ میں سفارتخانہ جمہوریہ ترکیہ کا دورہ،زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کی عوام سے اظہار یکجہتی

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ قدرتی آفت کی یہ آزمائش صرف ترکی کے عزیز عوام کے لیے نہیں ہے بلکہ پاکستانی قوم بھی اس میں غمزدہ ہیاور درحقیقت یہ پوری انسانیت کیلئے باعث تکلیف ہے،ترکیہ میں زلزلے کی خبر ہمارے لیے صدمہ تھی اور بڑے پیمانے پر تباہی کے مناظر دیکھنے پر ہماری آنکھیں اشکبار تھیں، ہمیں اپنے غم اور تعزیت کے اظہار کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔سفیر پاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے واشنگٹن میں واقع سفارتخانہ جمہوریہ ترکیہ کے دورے کے موقع پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کیا۔

مسعود خان نے کہا کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے اور تباہی سے پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے۔ ترک عوام کا غم ہمارا غم ہے اور ہم اس میں برابر کے شریک ہیں۔سر دار مسعود خان نے سانحے کا ہمت اور استقامت سے سامنا کرنے پرترک حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ترک اہلکاروں کی جانب سے سفیر پاکستان کو مختلف مقامات کا دورہ کروایا گیا جہاں مخیر حضرات، سول سوسائٹی، ترک باشندوں، مسلمانوں اور دیگر کمیونٹیز سے موصول ہونے والی امدادی اشیاء کو منظم کرکے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔ سفیر نے وہاں موجود رضاکاروں اور ترک باشندوں سے بات چیت کی اور ان سے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ترک بھائیوں کی مدد کے لئے جذبے کو سراہا۔

ترکی کے سفیر حسن مورت مرکن نے سفیر پاکستان مسعود خان کا ان کے چیمبر میں استقبال کیا اور انہیں آفت زدہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔سفیر پاکستان نیاپنے ترک ہم منصب سے بات کرتے ہوئیپاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ترکیہ میں زلزلے کی قدرتی آفت سیہونے والے بڑے نقصان پر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سر دار مسعود خان نے پاکستان میں 2005 کے زلزلے کے دوران ترکی کی حکومت اور عوام کی جانب سے فوری ردعمل اور تعاون بالخصوص امدادی سرگرمیوں جن میں مظفرآباد، بالاکوٹ اور باغ کی اضلاعوں کی تعمیر نو بھی شامل ہے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ترک بھائیوں کی سخاوت اور تعاون کی یاد ابھی بھی ہماررے ذہنوں میں تازہ ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ترکیہ کے آفت زدہ اور متاثرہ عوام کی مدد کیلیے اپیل جاری کر دی ہے۔ پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن نے بھی امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں دل کھول کر اور سرگرم طریقے سے حصہ ڈالیں۔سفیر حسن مورت مرکن نے مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے لئے کیلئے پاکستانی قوم اور بالخصوص امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے جذبات اور تعاون کو سراہاسفیر پاکستان مسعود خان نے اپنے ترک ہم منصب کو امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ اور تمام قونصل خانوں کی جانب سے ہرممکن حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں