واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے کہا ہے کہ مشکل معاشی صورتحال میں پاکستان کی مدد کریں گے، امریکا کی اولین ترجیح پاکستان کو بلاشبہ چیلنجنگ معاشی صورتحال سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔ایک انٹرویو میں امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے کہا کہ امریکا کی اولین ترجیح پاکستان کو بلاشبہ چیلنجنگ معاشی صورتحال سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان اب بھی سیلاب سے اور ابھرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے خطرے سے بھی نمٹ رہا ہے جس نے صورت حال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ڈیرک شولے نے نشاندہی کی کہ امریکا اور پاکستان پہلے ہی افغان جنگ کے دوران منقطع ہونے ہوجانیوالے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہے تھے اور کابل سے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد جلد ہی ان میں بہتری آنا شروع ہو گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک معاہدے(ٹیفا)کے مذاکرات فروری کے آخری ہفتے میں واشنگٹن میں ہوں گے لہٰذا میں واپس آنے کے ایک ہفتے بعد اور ہم اگلے ماہ انسداد دہشت گردی کی بات چیت بھی کریں گے۔