مسرت چیمہ

(ن) کے گھر کے بھیدی نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی ہاتھوں سے تدفین کا بتا دیا ‘ مسرت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی صورت میں ترقی کرتی معیشت کو ڈبونے کے کرداروں بارے مزید ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئیںگے، مسلم لیگ (ن) کے گھر کے بھیدی نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی ہاتھوں سے تدفین کا بتا دیا ہے ،اب تو گھر سے مریم صفدر کے تاریک مستقبل کی پیشگوئیاں ہو نا شروع ہو گئی ہیںوہ پی ٹی آئی کو کیا چیلنج دیں گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے جبکہ اس کے علاج کی ذمہ دار ی نیم حکیم وزیر خزانہ کے سپرد ہے، پہلا وزیر خزانہ ہے جوخود منی بجٹ کی صورت میں عوام پر ٹیکسز کا بم گرانے کا اعلان کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات ہیں مسلم لیگ (ن) نے ہائیکورٹ کو فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اب ہمت کر کے الیکشن کمیشن سے بھی کہہ ڈالیںوہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے ۔ انہوںنے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ جو مرضی کر لے شکست ان کا مقدر ہے اور انہوںنے اب اس کے ساتھ ہی زندگی بسر کرنی ہے ۔تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے وفادار اور شفاف کردار کے حامل امیدوار میدان میں آئیں گے اور ان شا اللہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں