کورونا

کورونا کے مزید 22 کیسز رپورٹ، 8 مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک بھر میں کورونا کے مزید 22کیسز رپورٹ ہوئے ، آٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 681 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 681 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 22 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.47 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 08 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں