وفاقی وزیر داخلہ

سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، رانا ثناءاللہ

مظفرآباد (گلف آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،تمام منصوبہ جات جن میں غیر ملکی شہری کام کر رہے ہیں، وہ 30 دن کے اندر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، آزادکشمیر کے اداروں کو مزید فعال بنانے کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کریں گے، سیکیورٹی اداروں کی بھرتی میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے ۔

منگل کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی شہریوں کی سیکورٹی کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، این سی نیکٹا رائے طاہر، سپیشل سیکرٹری داخلہ آزادکشمیر سردار خالد محمود، کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں کی شرکت کی اجلاس میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے آزادکشمیر کے اندر سیکورٹی صورتحال، مختلف منصوبہ جات میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی تفصیل، آزاد کشمیر میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ادارہ انسداد دہشتگردی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،تمام منصوبہ جات جن میں غیر ملکی شہری کام کر رہے ہیں، وہ 30 دن کے اندر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، ، جاری منصوبہ جات میں ایک فیصد سیکیورٹی کیلئے مختص کرنے کے قانون پرعملدرآمد کیا جائے،آزادکشمیر میں SPUاورCTDکے ادارے قائم کیے جائیں تاکہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے فوری طور پر آزادکشمیر پولیس کو تیار کیا جاسکے، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر کو سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ادارہ انسداد دہشگردی کے قیام کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا آزادکشمیر کے اداروں کو مزید فعال بنانے کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کریں گے، سیکیورٹی اداروں کی بھرتی میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں