سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ،سندھ میں شوگرملزکو سبسڈی پر وفاق، سندھ حکومت، سیکرٹری خزانہ سے جواب طلب

کراچی(گلف آن لائن)شوگرملزمالکان کوخلاف قانون30ارب کی سبسڈی پرسندھ ہائیکورٹ نے وفاق، سندھ حکومت اور سیکرٹری خزانہ سے جواب طلب کرلیاہے۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں شوگر ملز مالکان کو خلاف قانون 30ارب کی سبسڈی دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے وفاق، سندھ حکومت، سیکر ٹری خزانہ سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست کے مطابق سندھ حکومت نے شرائط پوری کیے بغیر 30ارب کی سبسڈی ملز مالکان کو ادا کردی ہے۔پٹیشنرنے عدالت سے استدعا کی کہ سبسڈی کی رقم ملز مالکان سے واپس لینے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے وفاق،سندھ حکومت،سیکریٹری خزانہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت3ہفتوں کیلیے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں