مریم اورنگزیب

ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے ،صدرنے آئین شکنی کی تو آرٹیکل چھ کا سامنا کرنا ہو گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے ،صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل چھ کا سامنا کرنا ہو گا ،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے ۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل چھ کا سامنا کرنا ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ آئین کو ٹھوکر ماری تو علوی صدر نہیں رہیں گے ،علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں ۔ انہوںنے کہاکہ صدر علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کرکے پہلے ہی آئین شکنی کر چکے ہیں ،سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر کا عہدہ علامتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے مطابق کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ساز باز صدر کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں