لاہور ہائیکورٹ

آڈیو لیک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلیے پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے رانا مدثر ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ کی آڈیو ٹیپ کر کے لیکس کی جا رہی ہے، آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔استدعا کی گئی کہ آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے ہائیکورٹ کے سینیئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور پی ٹی اے کو آڈیو لیک کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں