پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کا سرکاری و نجی سکولز میں منشیات کی شکایات کی روک تھام کیلئے ہدایت نامہ جاری

مکوآنہ ( گلف آن لائن ) پنجاب حکومت کا سرکاری و نجی سکولز میں منشیات کی شکایات کی روک تھام کیلئے ہدایت نامہ جاری۔۔۔ سکول سربراہان کو تعلیمی اداروں کی کینٹین اور باہر چھابڑی فروش ودیگر قریبی دکانداروں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی شکایات اور بچوں کو نشے کی لت لگانے جیسی منفی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے محکمہ تعلیم پنجاب متحرک ہوگیا، تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی سمیت ہرطرح کی منشیات کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔۔ کسی بھی طالب علم میں منشیات کے استعمال کی شکایت پر اس کا میڈیکل چیک اپ کروانے اور اس کا علاج کروانے کی ہداہت بھی کی گئی ہےـ اس حوالے سے سکول سربراہان کو سکول کونسل کے ممبران کی مدد حاصل کرنے کا بھی ٹاسک دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں