ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملاقات

لاہور ( گلف آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے درمیان گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات ہوئی ۔جس میں بلوچستان میں امن و امان اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے استحکام کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ملک میں استحکام، عوام کی فلاح و بہبود اور اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی ترجیح ہے۔

آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی بہتری ہے۔ وفاق کی مضبوطی کے لیے تمام اکائیوں کی یکساں ترقی بہت ضروری ہے۔بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت مختلف علاقوں سے طلبا کے کئی وفود گورنر ہاس پنجاب کا دورہ کر چکے ہیں، اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کے لیے گورنر ہاس کے دروازے کھلے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا عوامی فلاح کے لئے مو ثر قانون سازی کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں