سعید غنی

کراچی میں پی ٹی آئی والے ریلو کٹے نکلے ،سعید غنی

اسلام آباد (گلف آن لائن)صوبائی وزیر محنت اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی والے ریلو کٹے نکلے ، پی ٹی آئی والے ایک طرف جیل سے گھبراتے ہیں دوسری طرف عمران نازی سے ۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے کہاکہ جتنے پی ٹی آئی والے جیل گئے تھے خان صاحب نے ان کیلئے ایک کہانی گھڑ کر بدنام کیا ، عمران نازی کا جیل بھرو اعلان ایک اور ڈرامہ ثابت ہوا۔

سعید غنی نے کہاکہ جیل بھرو تحریک کا مقصد عمران اور گوگی بچاو تحریک ہے ۔ سعید غنی نے کہاکہ سیاسی تربیت کیلئے عمران خان کوسال دو سال کیلئے جیل جانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں