بلاول

بلاول بھٹو زرداری کی بارکھان میں دھماکے کی شدید مذمت

کراچی(گلف آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پیپلزپارٹی چیئرمین نے رکھنی بازار میں پیش آنے والے قابل مذمت واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، وہ انسانوں کی شکل میں سفاک درندے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں