اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کا اجلاس کل ہوگا

لاہور(گلف آن لائن)اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز ہوگا جس میں اور آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلئے متوقع طور پر شرح سود میں اضافہ کئے جانے کا امکان ہے ۔ اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کا اجلاس مقرر تاریخ سے پہلے طلب کیا گیا ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ شرح سود میں ممکنہ اضافہ کئے جانے کا امکان ہے ۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے شیڈول اجلاس کے لئے16 مارچ کی تاریخ مقرر تھی ۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان اہم اقدامات کر رہا ہے جس میں ٹیکس بڑھانا، بڑے پیمانے پر دی گئی سبسڈیز ختم کرنا اور زر مبادلہ کی شرح سے مصنوئی پابندیاں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید اضافہ کیا جائے۔مارکیٹ کے شرکا حالیہ ٹریژری بل میں شرح سود میں کم از کم 200 بیسس پوائنٹس کے اضافے کی توقع کر رہے ہیں جو کہ 17 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں