الیکشن کمیشن ن

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کا فیصلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن، لا ونگ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صدر اور گورنر کے پی سے مشاورت کرے گا۔ انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر اور گورنرز کو خط لکھے جانے کا امکان ہے، خط میں صدر کو الیکشن کیلئے تاریخیں تجویز کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں