سنی لیونی کا لنکڈاِن اکاؤنٹ بحال ہوگیا

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ سیلیبریٹی سنی لیونی نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ‘لنکڈاِن’ اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے۔دو روز قبل انہوں نے ٹوئٹر پر ہی بذریعہ ویڈیو مطلع کیا تھا کہ ان کا لنکڈاِن اکاؤنٹ بلاک ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ ورکنگ سائٹ نے ان کا اکاؤنٹ اس لیے بلاک کیا کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ کوئی اور شخص میرے نام سے اکاؤنٹ چلا رہا ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے کمپنی کو کہا کہ یہ دراصل ان ہی کا اکاؤنٹ تھا، جعلی اکاؤنٹ نہیں تھا۔سنی لیونی کا کہنا تھا کہ لنکڈاِن پر شاندار ایک مہینہ گزارا لیکن انہوں نے میرا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے میرے پیج پر بہت ٹریفک ہوتا ہے لیکن بلاک کرنے کی یہ کوئی وجہ نہیں بنتی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ لنکڈاِن نے اکاؤنٹ بلاک کرنے سے پہلے مجھے کوئی ای میل بھی نہیں بھیجی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں