انتخابات

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں الیکشن کیلئے تاریخیں تجویز کردیں

اسلام آباد (گلف آن لائن)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیے تاریخیں تجویز کردیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مراسلے تحریر کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے میں پنجاب میں انتخابات کیلئے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو بھی مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ صوبے میں الیکشن کے حوالے سے آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل صدر مملکت نے دونوں اسمبلیوں میں الیکشن کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں