وزارت خارجہ

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سرد جنگ کی ذہنیت کو ختم کر یں، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے پریس کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوز وں میں تعاون کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس بارے میں چین کا موقف بہت واضح ہے کہ سہ فریقی تعاون جوہری پھیلاؤ کے سنگین خطرات پیدا کرتا ہے، بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کو متاثر کرتا ہے، ہتھیاروں کی دوڑ کو متحرک کرتا ہے، اور ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے.

علاقائی ممالک اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس پر بڑے پیمانے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور اس کی مخالفت کی گئی ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور زیرو سم گیم کو ترک کریں، اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو وفاداری سے پورا کریں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مزید سازگار خدمات سرانجام دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں