مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی طاہر نجمی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی طاہر نجمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ طاہر نجمی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں