شاداب خان

راشد خان ورلڈ کلاس لیگ اسپنر ہیں’شاداب خان

لاہو ر( گلف آن لائن ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر بہترین بالنگ کرنا راشدخان کی کلاس بتاتا ہے کہ وہ ورلڈ کلاس لیگ اسپنر ہیں۔

شاداب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فخر زمان کا کیچ ڈراپ کریں گے تو اسکور زیادہ ہوجائے گا، جارحانہ انداز سے کھیلنے کے باعث گزشتہ تین میچوں میں 200کا ہدف عبور کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کنڈیشنز پر بولرز کو مشکلات کا سامنا ہے، جیسے اسلام آباد یونائیٹڈ آئوٹ ہوئی اس سے کراڈ بالکل محظوظ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنے میں ناکامی کے بھی امکانات ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو کرائوڈ نے تینوں میچوں میں سپورٹ کیا ہے۔شاداب خان نے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف یک طرفہ میچ ہوا، تینوں ڈپارٹمنٹس میں پرفارمنس نہیں دے پارہے۔اعظم خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ وہ ایکسرے کروانے گئے ہیں، میچ میں ان کی کمی محسوس ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں