عمران خان

باہر موجود کارکنوں پر کوئی کنٹرول نہیں رہا ،پولیس والوںنے صرف شیلز فائر نہیں کئے بلکہ گولیاں بھی چلائیں’ عمران خان

لاہور(گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ باہر موجود کارکنوں پر کوئی کنٹرول نہیں رہا ،پولیس والوںنے صرف شیلز فائر نہیں کئے بلکہ گولیاں بھی چلائی ہیں، گولیاں چلانے والے ایک آدمی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے نہیں آتے ،میں انتشار نہیں چاہتا تھا ،میرا بیگ پیک تھا لیکن میرے کارکنوں کو ڈر ہے انہوں نے جس طرح اعظم سواتی ، شہباز گل پر تشدد کیا جس طرح ارشد شریف کے ساتھ کیا میرے ساتھ بھی وہی کریں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جوکارکنان زمان پارک کا دفاع کر رہے ہیں ان کو کئی دفعہ کہا ،میں انتشار نہیں چاہتا، ،میرا بیگ پیک تھا میں چلا جاتا ہوں ،لیکن ان کو پتہ تھا جس طرح پہلے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا اعظم سواتی شہباز گل پر تشدد کیا گیا ،جوارشد شریف سے کیا گیا ،ظل شاہ سپیشل انسان تھا اسے قتل کرکے سڑک پر پھینک دیا، سارے فکر کر رہے ہیں ایک دفعہ لے گئے آپ سے بھی یہ ایسا ہی کریں گے ۔

کارکنان رات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ میںان سے پوچھنا چاہتا ہوں میں نے کون سا جرم کیا ہے جو انہوں نے حملہ کرایا ہے ، ہم اسلام آباد عدالت میں گئے ہوئے ہیں،لاہور ہائیکورٹ گئے انہیں پھر حملہ کر دیا،کیا انہیں پاسکتان کی فکر ہے ۔ جب بھی مجھے پکڑ لیں گے میں جیل میں چلا ئوں گا ،زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے یہ کیا کر لیں گے۔انہوںنے جو کیا ہے جو ان کی حرکتیں رہی ہیں ، اب جو باہر لڑکے ہیں وہ میری نہیں سن رہے ،میرا ان پر کنٹرول نہیں رہا ، یہ سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، تماشہ بند کریں ۔ ہر ا س پاکستانی کو سوچنا ہے جس نے اس ملک میں رہنا ہے ،جو لندن نہیں چلا جائے گا، جس کے ڈالرز باہر نہیں پڑے ہوئے ۔انہوںنے کہا کہ میں پکڑا جائے جیل میں چلا جائوں جو بھی ہو جائے قوم نے حقیقی آزاد کی جہاد میں شرکت کرنی ہے ، غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں