مریم اورنگزیب

زلمے خلیل زاد کے بیان سے امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ،وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے ،جیوش لابی اپنا سٹوج بچانے کے لئے سامنے آچکی ہے ،فارن فنڈنگ کے مجرم کے ہینڈلرز سامنے آتے جا رہے ہیں ،فارن فنڈنگ کا نیکسس بے نقاب ہو گیا ۔ بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کون ہے، ثابت ہوگیا ،آپ کی کٹھ پتلی نے چار سال انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کی،آپ کا سٹوج میڈیا پریڈیٹر قرار دیا جا چکا ہے۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا سٹوج پاکستان میں مالیاتی ، سیاسی اور سفارتی تباہی کا ذمہ دار ہے ،بین الاقوامی لابسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں، یہ ٹویٹ اسی منصوبے کی کڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں