مسرت جمشید چیمہ

مینار پاکستان پر عوام کا سمندر دیکھ کر کرپشن کے کنسورشیم پر سکتہ طاری ہے ‘ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام اور کارکنان نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مینار پاکستان جلسے میں پہنچ کر ثابت کر دیا کہ کنٹینرز اور جبر کے ہتھکنڈے حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ان کی شمولیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ، مینار پاکستان پر عوام کا سمندر دیکھ کر کرپشن کے کنسورشیم پی ڈی ایم اتحاد پر سکتہ طاری ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چند گھنٹوں کی کال پر مینار پاکستان بھر کے دکھایا ہے ،چیلنج ہے کہ اگر پانامہ رانی کو اپنی سرکار کی مقبولیت کا اتنا ہی زعم ہے تو پی ڈی ایم ٹولے کی ساری جماعتوں کو لے کر مینار پاکستان پر جلسہ کریں اور ہمارے جلسے کا ریکارڈ توڑ کر دکھا دیں ۔

انہوںنے کہا کہ مسلط ٹولے کی ایماء پر نگران حکومت نے نہ صرف لاہور کے اندر تمام راستے بند کئے بلکہ دوسرے اضلاع سے ایک بھی گاڑی نہیں آنے دی ، اگر عوام کو جلسے میں شرکت کی آزادی ہوتی تو ہمارے سیاسی مخالفین کو غشی کے دورے پڑنا شروع ہونا جانا تھے لیکن مینار پاکستان کے جلسے کی کامیابی سے بھی ان کی قریب قریب یہی حالت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود بہترین انتظام کرنے پر منتظمین اور تمام جبر کے ہتھکنڈوں کو پس پشت ڈال کر جلسے میں شرکت کرنے پر اہل لاہور خصوصاً فیملیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں