اداکارہ حنا بیات

اداکارہ حنا بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئیں

انطاکیہ(گلف آن لائن) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔

حنا بیات نے اپنا رمضان ان لوگوں کے ساتھ گزارنے کے لیے ترکی اور شام کا دورہ کیا جو چند ہفتے قبل زلزلے کے تباہ کن سلسلے سے متاثر ہوئے تھے تاکہ ان کی امداد کی جاسکے۔اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مقامی لوگوں کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں انہیں امدادی سامان تقسیم کرتے اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں