عمران خان

جو سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی کیلئے کھڑا ہونا چاہتی ہیں سب سے رابطہ کیا جائیگا، عمران خان

لاہور(گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ پر حملہ روکنے کیلئے پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہوگا،جو سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی کیلئے کھڑا ہونا چاہتی ہیں سب سے رابطہ کیا جائے گا۔عمران خان سے زمان پارک لاہور میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو رول آف لا اور آئین کی بالادستی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عدلیہ پر حملہ کیا جا رہا ہے، روکنے کیلئے پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہے، انہوں نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ جو سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی کیلئے کھڑا ہونا چاہتی ہیں سب سے رابطہ کیا جائے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمیں ذمہ داری ملی ہے، انشا اللہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا، سندھ کی سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطہ کیا جائے گا، آئین کی بالادستی اور رول آف لا ء کیلئے پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں